|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2025

کوئٹہ:بلوچستان میں دہشت گردی اور مختلف سانحات میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں، سرکاری ملازمین اور شہریوں کے ورثاکی امداد و بحالی کے لیے بلوچستان شہدافورم کو فعال اور مو ثر بنایا جا رہا ہے فورم کے سرپرست اعلی رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے

کہ حکومت بلوچستان کی کاوشوں سے قائم کیا گیا یہ فورم شہداکے خاندانوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جو نہ صرف مالی معاونت بلکہ مختلف سطحوں پر عملی تعاون بھی فراہم کر رہا ہے بلوچستان شہدافورم کے سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداکے ورثاکو مختلف سرکاری اداروں سے متعلقہ مالی امداد دلوانے، شہدا کی بیواو ں کی شادی، بچوں کی تعلیم و علاج، اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے جیسے اہم امور میں فورم بھرپور معاونت کر رہا ہے فورم کی کوشش ہے کہ ہر شہید کا خاندان تنہا نہ ہو بلکہ اسے معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے ہر سطح پر تعاون دیا جائے

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان شہدافورم ایک خالص فلاحی مقصد کے تحت کام کر رہا ہے جس کا ہر مرحلہ مکمل شفافیت سے طے پاتا ہے شہدا کے خاندانوں کا اندراج، تصدیق اور دیگر مراحل باقاعدہ ضابطے کے تحت سرانجام دیے جا رہے ہیں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ “ہم اپنے شہداکو نہیں بھولے، یہ فورم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے کا عہد ہے۔