|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2025

کوئٹہ:بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن بلو چستان کو ئٹہ میں جعلی اسنا د اور ریکارڈ ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلو چستان کی کا میا ب کا رروائی کے نتیجے میں ایڈیشنل کنٹرولر نو ر احمد ،ڈپٹی کنٹرولر منور حسین ،اسسٹنٹ سیکرٹری محمد اسلم اوراسسٹنٹس سعید احمد اورعبدالقیم اور فا ئدہ اٹھا نے والا ضلع واشک کا طالبعلم سعید اللہ ولد لا ل جا ن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مذکو رہ کا رروائی بلو چستان ہا ئی کورٹ میں دائر آئینی درخواست نمبر 533/2025ء کے حکم نا مہ میں اس انکشاف کے تحقیقات کے بعد عمل میں لا ئی گئی کہ ضلع واشک سے تعلق رکھنے والے طا لب علم نے بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹاینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے بعض آ فسران کے ساتھ مل کر ملی بھگت سے جعلی اور ٹیمپر شدہ ما رکس شیٹ /ڈگری حاصل کی جس کی بنیا د پر اس نے بو لان میڈیکل کا لج کو ئٹہ میں داخلہ حاصل کیا ۔ عدالت عالیہ بلو چستان کی جا نب سے اینٹی اسٹیبلشمنٹ کو ئٹہ کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا

جس پر فو ری طو ر پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تمام ریکارڈ حاصل کر کے متعلقہ آفسران کے بیا نا ت قلمبند کئے اور انکوائری مکمل کر کے رپورٹ تیار کی ۔ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ مذکو رہ طا لب علم سعید اللہ نے جعلی ما رکس شیٹ کے ذ ریعے میرٹ پر بو لان میڈیکل کا لج میں داخلہ حاصل کیا جبکہ اصل ما رکس شیٹ میں اس کے نمبر کم تھے ٹیم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بورڈ آ فس کے آفسران نے اختیارات کے نا جا ئز استعمال ، اعتما د شکنی ، جعلسازی اور ریکارڈ ٹیمپرنگ میں کلیدی کر دار ادا کیا ۔ رپورٹ کی روشنی میں عدالت عالیہ نے تمام ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے قانونی کا رروائی شروع کر نے کے احکاما ت جا ری کئے

جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ئٹہ نے عدالتی احکامات پر عمل در آمد کر تے ہو ئے 6افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں 5افسران ایڈیشنل کنٹرولر نو ر احمد ،ڈپٹی کنٹرولر منور حسین ،اسسٹنٹ سیکرٹری محمد اسلم اوراسسٹنٹس سعید احمد اورعبدالقیم اور فا ئدہ اٹھا نے والا ضلع واشک کا طالبعلم سعید اللہ ولد لا ل جا ن شامل ہیں اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔