کوئٹہ : انسداد دہشت عدالت کی خصوصی عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب محمد علی مبین نے بلو چ یکجہتی کمیٹی کی سربرا ہ ڈاکٹر ما ہ رنگ بلو چ ،صبغت اللہ ،سمی الدین بلوچ اور دیگرنامزد ملزمان کی ریما نڈ میں10روزہ توسیع کے احکامات دے دئیے ۔
جمعہ کے روز بلو چ یکجہتی کمیٹی(بی وائی سی ) کی سربرا ہ ما ہرنگ بلو چ اوران کے مقدمات میںنامزد 10ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت لا یا گیاسما عت کے دوران تفتیشی ٹیم نے ملزمان کی 15روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ان کی ریما نڈ میں 10روزہ توسیع کے احکامات صادر کئے بعد ازاں انہیںسخت سیکورٹی میں لیجا یا گیا ۔