|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2025

کوئٹہ ::سابق وزیرداخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی قلم کے ذریعے سے ہی ممکن ہے ترقیافتہ ممالک کی ترقی کا راز یہی ہے کہ تعلیم کو پروان چڑھانا ہے انتشار،منفی پرپیگنڈوں پر کان دھرنے کے بجائے نوجوان نسل تعلیم کو سیڑھی بناکر ہی ترقی اور خوشحالی راہ پر گامزن ہوبڑھے پاکستان اور پڑھے گا

بلوچستان امید کی نئی کرن ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میرضیا اللہ لانگو کے اعزاز میں سردارزادہ میر امیرجان لہڑی کی جانب سے دی جانے والی ٹی پارٹی کے دوران کی اس موقع پر ارباب خلفان علی کاسی،ارباب ارشاد علی کاسی، میر سلیم لانگو،بابو رمضان لانگو،حاجی قادر داد لانگو،میرابرار ملازئی، مسعوداحمد بنگلزئی سمیت دیگر معتبرین بھی موجود تھے سابق وزیرداخلہ میرضیا ء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بندوق کے بجائے قلم دینا ہوگا بندو ق اور منفی پرپیگنڈوں سے صر ف اور صرف اندھیرے اور تباہی کو ہوا دی جاسکتی ہے نوجوانوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے

کہ وہ قلم ہاتھوں میں اٹھائے تعلیم کے میدانوں کوآباد کرے تب ہی ترقی وخوشحالی کو خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گی میں ہر فورم پر نوجوانوںکو باربار اس لئے مخاطب ہوکر یہ پیغام دے رہا ہوں کہ نوجوان ہی قوم اور ملک کاقیمتی اثاثہ ہوتا ہے لہذا کسی بھی منفی پرپیگنڈوں پرکا ن نہ دھرے بلکہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لیکر ہم اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں حقوق حاصل کرنے کا یہ طریقہ درست نہیں کہ بندوق اٹھا کر جنگ لڑی جائے بلکہ پارلیمان میں رہے کرہی عوام کی حقوق اور اپنے نوجوانوں کواچھا تعلیم دیکر ہی ملک و قوم کی ترقی کا راز چھپا ہے اس لئے ہمیں اب سوچنا ہوگا کہ ملک کی ترقی وخوشحالی عزیز ہے یا پھر بربادی مگر میں ہمیشہ یہ کہتاہوں آرہاہوں اور میرا مقصد بھی یہی کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔