نصیرآباد : منجھوشوری پولیس کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا اور ان سے سرکاری اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے پر کانسٹیبل اللہ رکھیہ اور وزیر علی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ متعلقہ افسران نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔