|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2025

بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبیونل نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی 38 اور پی بی 46 میں دائر 2 انتخابی عذرداریاں خارج کردیں۔

 بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے محفوظ فیصلے سنائے۔

پی بی 38 کوئٹہ ون سے کامیاب اے این پی کے نعیم بازئی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے عین اللہ شمس نے درخواست دائر کی تھی۔

پی بی 46 کوئٹہ 9 سے کامیاب بی اے پی کے پرنس عمر احمد زئی کی کامیابی کے خلاف جمعیت علمائےاسلام کے سردار احمد خان شاہوانی نے انتخابی عذرداری دائر کررکھی تھی۔