|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2025

کو ئٹہ:وفا قی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) بلوچستان زون کی کا میا ب کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر کے 39لا کھ 61ہزار روپے بر آمد کر لئے گئے ہیں ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلو چستان کے مختلف علا قوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلا ف کا رروائیوں میں 16ملزمان جن میں محمد رمضان، احمد، عبدالکریم، خیر محمد، عبد الاحد، رحمت اللہ، عبد الباقی، علاؤالدین، عبدلمالک، عبد الصمد اور سید گل، مہدی، سعید خان، حاجی نذیر، حاجی عبد الواحد اور اسداللہ شامل ہیں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 39 لاکھ 61 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوکر لئے گئے ہیں

بر آمد کی جا نے والی غیر ملکی کرنسی کی میں 6047.9 ملین ایرانی ریال، 15 لاکھ 56 ہزار عراقی دینار، 8800 افغانی، 1000 کورین وان ، 400 ترکش لیرا اور 144 امریکی ڈالر شامل ہیں ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے اس سلسلے میںمزید تفتیش جاری ہے۔