کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144نافذکرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش،پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں پر 15روز کے لئے پابندی عائد کردی ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے اعلامیہ مطابق صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظربلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت15روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے
،ریلیوں اور مردوں کے ماسک اور مفلر سے نقاب لگانے ، منہ ڈھانپے پر بھی پابندی ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پرگاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔