کوئٹہ:حق دوبلوچستان کولانگ مارچ کے قائدامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی بہترین محبت پنجاب کے حکمرانوں کی بدترین نفرت ہم نہیں بھول سکتے۔اسلام آباد کے حکمران،طاقتور طبقے وسائل پرقابض کب تک لڑاواور حکومت کروکی ملک وملت دشمن پالیسی پرگامزن ہونگے۔
ہمیں بلوچستان کے وسائل عوام پرخرچ بارڈرزکھولنے لاپتہ افرادکی بازیابی سیاسی قیدیوں کی رہائی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنجاب کے شہروں گجرات گوجرانوالہ میں استقبال کرنے والے کارکنان وزمہ داران اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء عبدالمتین اخوندزادہ زاہداختربلوچ مولانا عبدالکبیر شاکربشیراحمدماندائی وجماعت اسلامی پنجاب کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مزید کہا کہ سازشیں کرنے والامسائل پیداکرنے والے مقتدرقوتیں اوران کے مسلط کردہ حکمران طبقہ ہے
بلوچستان میں یہ طبقہ سرمایہ داروں کے ساتھ مل کر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھاہواہے۔طاقتورظالم لوگ جب ہمارے وسائل پر قبضہ کریں گے تو ہمیں غم و غصہ توضرورکریں گیہم لڑنانہیں چاہتیبلوچستان کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔پنجاب کے استقبال کرنے عزت دینے والے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پورا پاکستان بلوچستان کے ع2ام کیساتھ ہیں۔جماعت اسلامی ہرمظلوم کیساتھ اورسب کے حقوق کی بات کرتی ہیعوام کی مرضی ووٹ کے برخلاف فارم 47کی حکومتیں مسلط کی گئی ہیں ہم لڑنا نہیں حقوق چاہتے ہیں مسائل کاحل چاہتے ہیں
بلوچوں، پشتونوں کوعزت دی جائیبلوچ نوجوانوں کے زخموں پر مرہم رکھاجائے بلوچستان کے لاپتا نوجوان اگرکسی جرم میں مبتلا ہیں حکومت شواہد پیش کرکے آزادعدلیہ کے حوالے کریں لاتعلق لوگوں کولاپتہ غائب کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہیکمیشن میں لاپتا نوجوانوں کو پیش کریں غدارملک دشمنی کاجھوٹاالزام کسی بے قصورپربرداشت نہیں معدنیات پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہیتمام لوگوں کے حقوق کا خیال رکھا جائیبلوچستان کے نوجوانوں کو ان کے حقوق دیے جائے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بارڈر کے معاملات مذاکرات سے طے کرکے بارڈرزفوری طورپرکھول دیے جائے