|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2025

یمن کے ساحل کے قریب ایک المناک حادثے میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے کم از کم 68 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد کو بچا لیا گیا ہے۔

یمنی حکام کے مطابق یمن کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، کشتی ڈوب کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی جبکہ 74 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

اقوام متحدہ مائیگریشن ایجنسی کے مطابق کشتی میں 154سے زائد افراد سوار تھے،12کو بچالیا گیا، ہلاک ہونیوالے زیادہ تر افراد کا تعلق ایتھوپیا سے تھا، کشتی خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔