|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2025

کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر زیارت کوبیٹے سمیت نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ڈی سی زیارت ذکا اللہ درانی نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اپنے بیٹے متنصر بلا کے ہمراہ سیاحتی مقام زیزری گئے ہوئے تھے جنہیں نامعلوم افرا د اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور اور گن مین کو چھوڑد یاجبکہ انکی گاڑی کو نذرآتش کردیا۔

ڈی سی زیارت نے بتایا کہ اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر انکے بیٹے کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے آخری اطلاعات آنے تک اسسٹنٹ کمشنر اورانکے بیٹے کا کچھ پتہ نہیں چلاسکا

واضح رہے اس سے قبل 2 ماہ قبل ضلع کیچ سے اسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا