کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال (بی ایم سی) میں 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی ادویات اور فارماسسٹ ہر وقت تیار رہیں جبکہ ایمبولینسیں بمع ڈرائیورز اسٹینڈ بائی رہیں گی۔ مزید برآں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور عملے کو کسی قسم کی چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی