|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2025

خضدار:خضدار لیویز فورس نے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ کاکڑ کی ہدایت پر باغبانہ میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ سے اغوا شدہ 12 سالہ بچی نور جہاں کو بازیاب کروا لیا۔

لیویز لائن آفیسر نور زہری کی سربراہی میں سی آئی اے اور دیگر جوانوں نے چھاپہ مار کر ملزم غلام رسول کو گرفتار کیا، جس نے مبینہ طور پر بچی سے زبردستی شادی کی تھی۔

بچی نے بتایا کہ اسے زبردستی لایا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ملزم کو حوالات منتقل کر دیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ نور زہری نے کہا کہ لیویز فورس ظلم کے خلاف ہر وقت تیار ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم رہتی ہے