اسلام آباد: جامعہ بلوچستان کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز نے اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس فیسٹیول کا انعقاد معروف تنظیم انڈس کنسورشیم نے کیا۔
انعامات کی تقسیم کی تقریب 18 اگست 2025 کو میرٹ ہوٹل، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کی مہمانِ خصوصی سینیٹر شیری رحمٰن تھیں۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے باصلاحیت طلباء کو ان کی تخلیقی اور انعام یافتہ ویڈیو پر سراہا۔
جامعہ بلوچستان اس فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی بلوچستان کی واحد جامعہ تھی، جسے اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔
یہ ویڈیو محمد حارث بی ایس میڈیا اسٹڈیز، آٹھویں سیمسٹر، فیصل علی، انجیلا کائنات اور روبیشہ ناز بی ایس، تیسرے سیمسٹر نے تیار کی تھی۔
اس فیسٹیول میں دیگر شریک جامعات میں پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو اور محمد نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان شامل تھیں۔
یہ اعزاز جامعہ بلوچستان کے طلباء کی محنت، تخلیقی سوچ اور ماحولیاتی شعور کا عکاس ہے۔