کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک نجی ٹیلی وژن پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو جنسی بلیک میلنگ کے ذریعے خودکش حملوں پر آمادہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر نئی حکمتِ عملی کے تحت خواتین کو ہدف بنا رہے ہیں، جو نہ صرف سماجی اقدار کے خلاف ہے بلکہ بلوچستان کے امن و امان کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ایک خاتون خودکش بمبار زیر حراست ہے۔