کوئٹہ :گوادر اور لسبیلہ اضلاع کے لیے کل 40 یونین کونسل ترقیاتی منصوبے (UCDPs) باضابطہ طور پر گوادر لسبیلہ لائیو ہڈ سپورٹ پروجیکٹ (GLLSP-II) کے ذریعے سرکاری ادارہ برائے دیہی ترقی (لوکل گورنمنٹ) کے حوالے کیے گئے ہیں۔ یہ ترقیاتی منصوبے گوادر لسبیلہ لائیولی ہوڈ سپورٹ پراجیکٹ (GLLSP-II) کے ذریعے تشکیل دیے گئے ہیں جس کے لیے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر (IFAD) اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ مالی اعانت شامل ہے۔
مقامی سطح پر ان ترقیاتی منصوبوں کو تشکیل دینے میں مقامی افراد(کمیونٹیز) ، سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ وسیع مشاورت کی گئی ہے تاکہ ان پانچ سالہ منصوبوں کی مدد سے مقامی ترقی کی ترجیحات کا تعین کرنے، مسائل کے حل میں قابل عمل فیصلہ سازی ، کمیونٹی کے وسائل کو متحرک کرنے، اور خود انحصاری کو مضبوط کرنے کے لیے اہدافی اقدامات کا تعین کرنے کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LG&RD) اور پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (P&DD) حکومت بلوچستان ان منصوبوں کے نفاذ اور نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔
یونین کونسل منصوبوں کی باقاعدہ سپردگی اور آگاہی ورکشاپ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عبدالرؤف بلوچ نے IFAD اور GLLSP-II ٹیم کو ان کی تکنیکی اور مالی معاونت کے لیے سراہتے ہوئے کہا کہ “یہ منصوبے جامع دیہی ترقی کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کریں گے، جو کمیونٹیز کی نشاندہی کی گئی ضروریات کو پورا کرنے میں براہ راست مدد دیں گے۔”انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے لیے حکومت بلوچستان وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی تمام دیہی یونین کونسلوں کے لیے اسی قسم کے منصوبے بنائے جائیں گے تاکہ مقامی ترقی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو خوشحال بنایا جاسکے۔
” IFAD پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ فرنینڈا تامس روچا نے ان منصوبوں کی طویل مدتی افادیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ “یہ بڑی کامیابی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ جب مقامی افراد اور حکومت اپنے مستقبل کی بہتری کے لیے ایک مشترکہ مقصد کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں تو کیا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ جی ایل ایل ایس پی پراجیکٹ کے تحت یہ قدم IFAD کے دیہی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے، فیصلہ سازی میں ان کی آواز کو مضبوط کرنے، اور ان کے پاس پائیدار مواقع پیدا کرنے کی سہولت کو یقینی بنانے کے عزم اور جدوجہد کی نشاندہی کرتا ہے۔ بلوچستان میں GLLSP-II ثابت کر رہا ہے کہ کمیونٹی کی بنیاد پر ترقی اور امید پیدا کرنے کے لیے امید پیدا کی جا سکتی ہے۔
دُرا بلوچ، سیکرٹری، کھیل اور امور نوجوانان، نے اس اقدام کے شراکتی انداز پر روشنی ڈالی اور کہا کہ “میں مختلف صوبائی پالیسی کے عمل کا حصہ رہا ہوں، لیکن دیہی ترقی کے یہ منصوبے کمیونٹی سے چلنے والی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں جو کہ حکومت کی ترقیاتی کاموں کو مقامی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں ۔
گوادر لسبیلہ لائیولی ہوڈ سپورٹ پراجیکٹ کے پروگرام سپیلسٹ آصف لہڑی نے شرکاہ کو ان دیہی ترقی کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ GLLSP-II، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کی تکنیکی مدد سے، نچلی سطح پر منصوبہ بندی اور مقامی گورننس کے ذریعے افراد کی معاش کو مضبوط بنا کر غربت کو کم کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کی ضروریات اور طلب کی بنیاد پر یونین کونسل کی سطح پر ضلع گوادر اور لسبیلہ کی چالیس یونین کونسل منصوبے ان دو اضلاع کی پائیدار ترقی کے لیے ایک جامع روڑ میپ کے لیے رہنمائی کرتے ہیں جن پر حکومت بلوچستان کے ادارے اور غیر سرکاری تنظیموں ترقیاتی کاموں کی داغ بیل ڈال سکتے ہیں۔انہوں کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف کمیونٹی کی ترجیحات کو پورا کرتے ہیں بلکہ طویل مدتی نقطہ نظر کے عین مطابق نچلی سطح پر موجود مواقع اور پیداوار کو قابل استعمال بناتے ہیں۔ آصف لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی سطح پر باقاعدہ منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں حکومت اور عوامی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت صوبے کے لیے پائیدار شراکتی ترقی کے نقطہ نظر کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے تکنیکی مشاورت سے تشکیل دیے گئے دیہی ترقی کے تصور کے بعد یہ منصوبے کمیونٹی کی قیادت میں ترقی کے ذریعے سماجی متحرک ہونے، مقامی اداروں کو مضبوط بنانے، اور دیہی ترقی کو پائیدار فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔
GLLSP-II کا دوسرا مرحلہ حکومت بلوچستان اور ایفاد کے مالی تعاون سے ایک چھ سالہ منصوبہ ہے جس سے گوادر اور لسبیلہ اضلاع کی 40 یونین کونسلوں میں 100,000 سے زائد گھرانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ یہ پراجیکٹ مقامی کمیونٹی کی معاونت اور اشتراک سے ترقی اور سماجی تحریک کاری کو فروغ دیتا ہے، مقامی اداروں کو مضبوط کرتا ہے، اورپائیدار دیہی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جہدوجہد کررہا ہے۔
جی ایل ایل ایس پی کے تحتت شکیل کردہ 40 یونین کونسل منصوبے محکمہ بلدیات کو منتقل
![]()
وقتِ اشاعت : August 25 – 2025