|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2025

کوئٹہ : پیپلز پارٹی کے مرکزی و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے چلاس میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر افسران و جوان اس حادثے میں شہادت کے رُتبے پر فائز ہوئے جو وطنِ عزیز کے تحفظ اور خدمت میں ہر دم پیش پیش رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج کے سپاہی صرف زمین کے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بھی محافظ ہیں۔ یہ شہداء ہماری تاریخ کے روشن باب اور قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔