|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2025

چلاس میں گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر تھور کے مقام پر کریش ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس موقع پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔

فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے، واقعے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔