کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے پریس کانفرنس ہوئی، جس میں اختر مینگل، محمود اچکزئی، اصغر ترین اور کبیر محمد شہی شریک تھے۔ تاہم، رکن صوبائی اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی مولانا ہدایت اس موقع پر موجود نہیں تھے اور ان کی کرسی خالی رہی۔
اس کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ انہوں نے حال ہی میں بی این پی کے جلسے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی۔