|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2025

شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ذمہ داران کے خلاف فی الفور کاروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بی، ایس، او

‎بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے گزشتہ شب سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کیجانب سے منعقد جلسے میں خود کش حملے کے نتیجے میں متعدد کارکنان کی شہادت اور درجنوں کارکنوں کا زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں نیز حملے میں ملوث قوتوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

‎ترجمان نے کہا کہ اجتماعات و احتجاجی مظاہرے جمہوری نظام میں ہر شہری کا بنیادی حق تصور ہوتا ہے بدقسمتی سے اس ریاست میں تمام بنیادی انسانی حقوق پر سنگین قسم کی غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، یہاں تک کہ انسانی زندگی کی تحفظ کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی پر حملہ بلوچستان میں مزہبی رجعت پسند قوتوں کا بڑھتے اثر ورسوخ کا واضح اظہار ہے، جو ناصرف بلوچ سماج دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں بلکہ آنے والے ادوار میں خطہ بھر کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان خطرات کے پیشِ نظر یہ ناگزیر ہوچکا ہے کہ بلوچستان و خطے کی ترقی پسند سیاسی قوتیں ان خطرات سے نمٹںےکے لیے ضروری حکمت عملی تشکیل دیں۔