تعلیم اداروں اور جامعات کے باہمی ربط و تعاون سے بلوچستان کے تعلیمی منظر میں مثبت پیش رفت ممکن ہے، تعلیمی و تحقیقی شراکت داری سے علمی و تحقیقی رجحانات میں بہترین کارکردگی حاصل ہو گی ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف ڈولیپمنٹ اسٹڈیز( آئی ڈی ایس پی) کے مابین باہمی تعاون کے منصوبے کی دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر تعلیمی ادارے کی اپنی صلاحیت، دائرہ کار اور خدمات ہیں، بلوچستان کے نمایاں تعلیمی ادارے اگر اشتراکی سرگرمیاں جاری رکھیں تو بلوچستان میں بہترین تعلیمی وتحقیقی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف ڈولیپمنٹ اسٹڈیز( آئی ڈی ایس پی) کے مابین باہمی تعاون کے منصوبے میں علمی و تحقیقی سرگرمیوں اورتعلیم و تربیت میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی اور تعلیمی رجحانات میں مشترکہ کاوشوں پر عملدرآمد شامل ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف ڈولیپمنٹ اسٹڈیز( آئی ڈی ایس پی) کی سربراہ ڈاکٹر قرۃالعین بختیاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی جامعات کا باہمی تعاون اور ایک دوسرے کے تجربات و مشاہدہ سے مستفید ہونا معاشرے کی اصلاح و بہبود کے لیے لازم ہے۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر میر وائس کاسی، رجسٹرار بیوٹمز احسن اچکزئی سمیت انسٹیٹیوٹ آف ڈولیپمنٹ اسٹڈیز( آئی ڈی ایس پی) کے سینئر حکام نے شرکت کی