اوتھل ؛ لسبیلہ یونیورسٹی میں جاری بلوچ طلباء کی پرامن احتجاجی کیمپ پر پولیس کا دھاوا اور ہاسٹلوں پر چھاپے و طلباء پر فائرنگ سے متعدد طلباء زخمی اور کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
لسبیلہ یونیورسٹی میں بلوچ طلباء تعلیمی مسائل پر گذشتی کئی دنوں سے پرامن دھرنا دیے بیٹھے تھے کہ آج ان پر ضلعی پولیس و جامعہ کی انتظامیہ نے دھاوا بول کر کیمپ کو زبردستی ختم کروایا اور کئی طلباء کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
جبکہ جامعہ کے مسائل کو تسلیم نہ کرنے پر آج طلباء کی جانب سے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا گیا مگر پولیس نے جامعہ کے اندر و ہاسٹلوں میں دھاوا بول کر طلباء پر تشدد و کئی کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کی فائرنگ سے کئی طلباء کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔
لسبیلہ یونیورسٹی میں بلوچ طلباء کے احتجاجی کیمپ پر پولیس کا دھاوا، متعدد طلباء زخمی
![]()
وقتِ اشاعت : September 24 – 2025