|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2025

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ ذمیاد ڈراہیور کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اہلکار و ذمہ دار افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے جو محض بھتہ وصولی کے لیئے نہتے شہریوں پر گولیاں برساتے ہیں ،

ترجمان نے واضع کیا ہے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی وجود نہیں ہرجانب بندوق برداروں کی حکومت ہیں اور شہری مکمل طورپر بندوق برداروں کے رحم و کرم پہ ہیں عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں جو لوگ اپنے بچوں کو پالنے کے لیئے محنت مزدوری کرتے ہیں انہیں سڑکوں پہ امن و امان کے نام پہ کھڑے دن رات لوگوں کی عزت نفس مجروع کرتے ہیں

ان کو نہ امن سے غرض ہے نہ امان سے کوئی سروکار یہ دن رات بھتہ کا پیسہ بٹورتے رہتے ہیں انکار پر گولیاں چلاکر لوگوں کے گھر اجاڑ دیتے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں پارٹی ترجمان نے مطالبہ کیا ہے

کہ مستونگ میں سیکورٹی اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے اہلکار اور ذمہ دار افسران کے خلاف مقدمہ درج کرے انہیں گرفتار کیا جائے اور تمام غیر ضروری چیک پوسٹ ختم کرکے فورسز کو بھتہ خوری سے روک لیا جائے ایف سی سے پولیس اور کسٹم کے اختیارات فوری طورپر واپس لیا جائے۔