بی ایس او ڈگری کالج یونٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل سے ڈگری کالج کی تمام کلاسز اور امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ طلبہ بغیر بجلی کے نہ تیاری کرسکتے ہیں، نہ رہائش ممکن ہے۔ جب تک ہاسٹل میں بجلی بحال نہیں کی جاتی، کوئی طالب علم امتحان یا کلاس میں شریک نہیں ہوگا، اور تنظیم اس بائیکاٹ کو منظم انداز میں جاری رکھے گی۔
ہاسٹل کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی واجب الادا رقم کو بنیاد بنا کر بجلی منقطع کرنا طلباء کو تعلیمی عمل سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ کالج انتظامیہ کی بے حسی نے طلبہ کو ذہنی اذیت، گرمی اور اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ یہ اقدام محض انتظامی کمزوری نہیں بلکہ بلوچ نوجوانوں کے تعلیمی سفر کو سبوتاژ کرنے کی منظم پالیسی کا حصہ ہے۔
بی ایس او واضح کرتی ہے کہ اگر بجلی فوری طور پر بحال نہ کی گئی تو احتجاجی عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور ریاستی حکام اپنے رویے پر نظرثانی کریں، بصورت دیگر زمہ داری انہی پر عائد ہوگی۔