|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2025

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 17 مسافر زخمی بھی ہوئے، تمام لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔