ڈیرہ مراد جمالی:ڈیرہ مراد جمالی کے قریب زیر تعمیرر بے نظیر مڈیکل کالج سے نا معلوم مسلح افراد نے ایک مزدور کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب نصیرآبادکے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ نوتال کی حدود زیر تعمیر بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کے ایک مزدور اختیار حسین کو نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا
اوراپنے ساتھ نا معلوم مقام کی طرف لے گئے واقع کی اطلاع پر نوتال پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں۔