|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2025

کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 20نامعلوم افراد کی لاشیں سول ہسپتال کے مردہ خانے میں کئی دنوں تک پڑی رہنے کے بعد لاوارث قرار دیتے ہوئے امانتا دفنا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق مطابق فلاحی تنظیم چھیپا فانڈیشن نے ان لاشوں کو شرعی احکامات کے مطابق کوئٹہ شہر سے باہر ایک قبرستان میں امانتا دفن کیا

 

اور قبروں پر ان افراد کے نام درج نہ ہونے کی وجہ سے صرف نمبر لکھے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ لاشیں ان مبینہ دہشت گردوں کی ہیں جو مختلف دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران مارے گئے تھے، ان میں ایف سی کے ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے، ضلع اغبرگ میں انسداد دہشت گردی آپریشن اور دیگر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے افراد شامل ہیں۔

 

ذرائع نے بتایا کہ ان نامعلوم لاشوں میں سے 4لاشیں منگچر کے علاقے سے لائی گئی تھیں جو سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے گئے تھے۔سول ۃسپتال کوئٹہ کے ایک سینئر ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان افراد کی عمریں تقریبا 20سے 35سال کے درمیان تھیں۔