کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی سلامتی اور علاقائی امن سے متعلق اہم بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، باہمی احترام اور خطے میں استحکام کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں اور عوام پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا دوٹوک اور مؤثر جواب دینا جانتی ہے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے سرحد پار دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ ایسی سرگرمیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان حکومت وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور خطے میں دیرپا امن قائم ہو۔