|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2025

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب جمہوریت کی علمبردار محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کارساز کا سانحہ دراصل عوامی طاقت، جمہوری جدوجہد اور سیاسی شعور پر حملہ تھا

 جس میں درجنوں جیالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تاریخ میں امر ہو گئے۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ یہ قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور جمہوریت کے سفر کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اسی عزم اور حوصلے کے ساتھ جمہوری اقدار، عوامی خدمت اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔آخر میں انہوں نے سانحہ کارساز کے تمام شہدا کو خراجِ عقیدت اور ان کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔