بلوچستان اسمبلی : رحمت صالح بلوچ کے بھائی کے دہشتگردی کے واقعے میں شہادت کیخلاف حکومتی اور اپوزیشن کی مشترکہ مذمتی قرارداد نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے پیش کی۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے بتایا کہ رکن اسمبلی کے بھائی ولید کو گھر کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، جبکہ ولید کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔ نیشنل پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور عوامی حقوق کے لیے عدم تشدد کی جدوجہد کرتی ہے۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات روزانہ کہیں نہ کہیں ہو رہے ہیں اور صرف قراردادیں پیش کرنے کا وقت نہیں، ہمیں بھی سکون چاہیے۔ انہوں نے دہشت گردی کے مسئلے پر اراکین اسمبلی کے لیے ان کیمرہ اجلاس منعقد کرنے اور حکومتی و اپوزیشن اراکین کی تجاویز سننے کی بھی درخواست کی۔