کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ”بدل دو نظام” اجتماع عام،جماعت اسلامی پاکستان23 ,22,21,نومبرمینارِ پاکستان لاہورمیں منعقدہوگااجتماع عام میں بلوچستان سے ہزاروں افرادمردوخواتین شرکت کریں گے امرائے اضلاع وسربراہان ذمہ داران اجتماع عام کی تیاری شروع کریں افرادکوتیاراوراجتماع عام کیلئے فنڈجمع کیاکریں اجتماع عام کاسلوگن ظلم کے ہر اقدام کو بدلو۔
۔چہرے نہیں نظام کو بدلو۔بدل دونظام کوہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے امرائے اضلاع وذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ78سالوں سے وطن عزیز پر قابض کرپٹ حکمرانوں، اشرافیہ،جرنیلوں اور بیوروکریسی نے عام پاکستانی کوظلم، ناانصافی،جعلی انتخابات اور طبقاتی نظام کے بوجھ تلے دبا کر رکھا ہوا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔جماعتِ اسلامی پاکستان نا صرف ملک گیر دیانتدار قیادت کی حامل واحد حقیقی جمہوری پارٹی کا درجہ رکھتی ہے، بلکہ شفاف سیاست کی ایسی علامت ہے جو کلٹ اور شخصیات کی سیاست کی بجائے منصفانہ نظام، ایک نصاب اور ایک زبان پر مبنی پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں خیبر سے کراچی تک کے لاکھوں مردو خواتین اور نوجوانوں کوتعمیری انقلاب کے لیے اکٹھا کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان21,22,23نومبر کو مینار پاکستان لاہور پر “بدل دو نظام” اجتماع عام کا انعقاد کر کے ایک زبردست عوامی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔عوام الناس اساتزئے کرام علمائے کرام طلبا تاجرمزدورخواتین سمیت سب کودعوت ہے کہ سب آگے بڑھیے ناانصافی،ظلم اور طبقاتی نظام کو بدلنے کی جماعت اسلامی پاکستان کی اس تحریک کاحصہ بن جاہییہم انشا اللہ اد ظالم عوام دشمن نظام کوبدلیں گے یہ نظام بدلیگاتوعوام کوحقوق اختیارات ملیں گے مفت خوروں لٹیروں ظالم زبردستی قابض قوتوں سے نجات ملی گی۔