نوشکی: ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار معمول کی گشت پر مامور تھے جب حملہ کیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔