|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2025

مستونگ: نوشکی پولیس کے لاپتہ ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش مستونگ کے علاقے کردگاپ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول افسر کو نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ جاتے ہوئے کردگاپ کے قریب لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی گاڑی سڑک کنارے ملی تھی، جبکہ آج ان کی لاش کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول یوسف ریکی نوشکی پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات تھے۔