کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں نامعلوم افراد نے گزشتہ شب حملہ کرکے عدنان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔