ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی میں مسلح افراد نے دو پولیس تھانہ اور بینک پر حملہ کر دیاہے جہاں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے سٹی تھانہ اور صدر تھانہ بھاگ ناڑی کے علاوہ تحصیل آفس کو بھی نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔