|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2025

کوئٹہ:علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 60 سے 70 ہزار روپے تک کے بجلی کے بل باقاعدگی سے جمع کروانے کے باوجود حکومت کی جانب سے بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ جہاں بل جمع کرائے جاتے ہیں، وہاں ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ غریب عوام ادھار لے کر یا اپنا سامان بیچ کر بجلی کے بل جمع کرواتے ہیں، مگر اس کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔

علاقہ مکینوں نے وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سوشل میڈیا پر ہر معاملے کا نوٹس لیتے ہیں، بجلی بھی عوام کی ایک بنیادی ضرورت ہے۔ اگر عوام بل جمع کر رہے ہیں تو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔علاقہ مکینوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو وہ احتجاجاً سڑکیں بلاک کرنے پر مجبور ہوں گے۔