|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2025

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ایک اور وعدے کی تکمیل! 3 نومبر سے جودھر اور نیوراجے کراسنگ پوائنٹس تجارت کے لیے بحال

عوام کے تعاون سے امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کے بعد، آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے، مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، 3 نومبر کو ایران سے متصل جودھر اور نیوراجے کراسنگ پوائنٹس باقاعدہ طور پر تجارت کے لیے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدام نہ صرف سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ مقامی معیشت کو مستحکم کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور عوامی آمدورفت میں سہولت پیدا کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔

مقامی آبادی نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے اس عوام دوست فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے روزمرہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ عوام نےآئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔