|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2025

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرکاری ٹیلی ویژن کے بورڈ میں بلوچستان کی عدم نمائندگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے اور باصلاحیت صوبے کی پی ٹی وی بورڈ میں عدم نمائندگی باعثِ افسوس ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ کیا بلوچستان کے لوگ اللہ کے کمتر بندے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان سے ایک بھی نمائندہ شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ نمائندگی کوئی احسان نہیں، ہمارا حق ہے۔