کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشتوں میں اضافے سے متعلق ترمیم شامل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ترمیمی بل سینیٹ اور قومی سے منظورکرلیا جائے گا جس کے لئے تمام اتحادی جماعتوں سے بھی درخواست کرتے ہیںبلوچستان میں سیٹوں میں اضافے سے مسائل کے حل میں کافی مدد ملے گی
ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹ میں وفاقی وزیر اعظم تارڑ کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے نشتوں میں اضافے سے متعلق تجویزایوان میں پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیشہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بات کی ہے جس کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی ہے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشتوں میں اضافے کے حوالے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دور میں ایوان بالا سے بل بھی منظور کیا گیا جس کے بعد معاملہ قومی اسمبلی میں رک گیا
ایک بار پھر جب 27ویں آئینی ترمیم کامعاملہ سامنے آیا تو بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرکے سیٹوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کی بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشتوں میں اضافے کا مطالبہ منظور کرکے صوبائی اسمبلی کی نشتوں میں اضافے کی تجویز 27ویں آئینی ترمیم شامل کردی ، جس پرحکومت کے مشکورہیں امید ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے دوران سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بھی بلوچستان میں نشتوں کی اضافے سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیا جائے گی
بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشتوں سے اضافے سے مسائل کے حل میں مددملے گی کیونکہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کاسب سے بڑا صوبہ ہے بکھری ہوئی آباد ی ہونے کے باعث یہاں کے مسائل زیادہ ہیں نشتوں میں اضافے سے قومی و صوبائی اسمبلی میں عوام کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی ہوسکی گی ۔