کوئٹ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کمیٹی کے ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے کمیٹی کے سربراہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ہوں گے
جبکہ ممبران میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے و ضلعی صدر غلام نبی مری شامل ہوں گے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقدہ 27اکتوبر2025اجلاس میں ٹانزکے حوالے سے جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں
جو کمیٹیاں برقرار ہیں جو اپنی ذمہ داری ادا کریں گی اور بلدیاتی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیں گے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کسی کو کوئی اعتراض ہوا تو وہ مرکزی کمیٹی کے رابطہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔