کوئٹہ :سینئر سیاست دان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کو مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے خطوط ارسال کردیئے،گزشتہ روز قاری اختر شاہ کھرل، حاجی محمد اسحاق لہڑی، حاجی رحیم ترین پر مشتمل وفدنے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر و رکن بلوچستان اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ کی رہائش گاہ جاکر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی جانب سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے خط سپرد کیا، جبکہ وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کی رہائش گاہ جاکر مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے خط ان کے سپرد کیا۔
قبل ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان لشکری خان رئیسانی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ورکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ،بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ،عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان لالا، کول مائنز اونرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میر بہروز ریکی کو بھی خطوط ارسال کئے ہیں۔