کوئٹہ:کوئٹہ میں چھ برس کے بعد بلدیاتی انتخابات 28دسمبر کو منعقد ہوں گے کوئٹہ میں مئیر کا انتخاب پانچویں مرحلے میں ہوگا جس میں تقریبا چھ ماہ کاعرصہ لگ جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے این این آئی کو بتایا کہ 28دسمبر کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 172یونین کونسل کے 641 جنرل وارڈز سے ایک ایک کونسلر کا انتخاب ہوگادوسرے مرحلے میں ہر یونین کونسل کے منتخب اراکین 33فیصد خواتین،پانچ فیصد کسان،پانچ فیصد ورکر اور پانچ فیصد غیر مسلم کو منتخب کریں گے
تیسرے مرحلے میں ہر یونین کونسلز کے تمام اراکین ملکر یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کریں گے ہر یونین کونسل کا چیئرمین براہ راست کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ممبر اوروائس چیئرمین متعلقہ ٹاون کا ممبر بننے گا کوئٹہ میں سریاب،تکتو،چلتن اور زرغون کے نام سے چار ٹاون ہوں گے،کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اراکین اور چاروں ٹاونز کے اراکین خواتین،کسان،ورکرزاور اقلیتی اراکین کا انتخاب کریں گے پانچوِیں مرحلے میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور چاروں ٹاونز کے اراکین اپنے اپنے مئیر اور ڈپٹی مئیر کا انتخاب کریں گے۔