|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2025

اوتھل: اوتھل پولیس نے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خواتین کے جسم کے ساتھ باندھی گئی 25کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔ ایس ایچ او اوتھل یارمحمد کمانڈو نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم اسمگلر بلوچستان سے منشیات کراچی اسمگل کر رہے ہیں

 

جس پر پولیس نے خضدار سے کراچی جانے والی ایک گاڑی کوروکا دوران تلاشی پولیس نے ملزم ناصر احمد کی جامعہ تلاشی کے دورانپیٹ کے گرد سلوشن ٹیپ سے باندھی گئی 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی باقی چاروں خواتین کو ان کے پردے کا خیال رکھتے ہوئے چیک پوسٹ پر قائم کردہ ایک علیحدہ کمرے میں لے جایا گیا جہاں ان خواتین کی بذریعہ لیڈی کانسٹیبلان جامعہ تلاشی لی گئی جن کے پیٹ کے گرد سلوشن ٹیپ سے باندھ کر چھپائی ہوئی منشیات برآمد کی گئی

 

جس میں پلوشہ دختر عبدالرحمان کے قبضہ سے 4 کلو 800 گرام چرس، شبانہ زوجہ نبی بخش کے قبضہ سے 6 کلو چرس، ساحرہ بی بی دختر صاحب خان کے قبضہ سے 4 کلو 800 گرام چرس، جان بی بی زوجہ صاحب خان کے قبضہ سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی جو مجموعی طور پر 22کلو 200گرام بنتی ہے پولیس نے خواتین سمیت تمام افراد کو گرفتار کرلے مزید کارروائی شروع کردی۔