|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2025

ضلع  رحیم  یار خان کے شہر صادق آباد  سے نجی سراغ  رساں کتوں کے ذریعے چوروں کو  پکڑنے  والوں کی 4 رکنی ٹیم کو  ڈاکوؤں  نے اغوا  کرلیا۔

صادق آباد پولیس کے مطابق  مغویوں کے اغو ا کا مقدمہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صادق آباد میں درج کیا گیا ہے۔

پانچ روز قبل لاپتہ کھوجی کتوں اور نجی ٹیم  کو اوباڑو سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان مغویوں کوبازیاب کرانےکے لیے  رحیم یارخان،کشمور  اور گھوٹکی  پولیس کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔