|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2025

ممبئی: بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم دھرندھر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جسے ان کے کیریئر کی طویل ترین فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ فلم کے ہدایت کار آدتیہ دھر ہیں، اور اسے ایک جاسوسی اور ایکشن کہانی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ٹریلر میں سنگھ ایک بھارتی خفیہ اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں تعینات دکھایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ارجن رامپال، آر مدھون، سنجے دت اور اکشے کھنہ شامل ہیں۔ ٹریلر میں ارجن رامپال ’’میجر اقبال‘‘ کے کردار میں دکھائی دیتے ہیں، جبکہ اکشے کھنہ کو لیاری کے سابق گینگ لیڈر رحمان ڈکیت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

رحمان ڈکیت کا اصل کردار کراچی کے مقامی جرائم اور گینگ وار سے منسلک رہا ہے.۔ سنجے دت نے کراچی پولیس کے سابق افسر چوہدری اسلم کا کردار ادا کیا ہے، جو اپنی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے باعث شہرت رکھتے تھے۔ ٹریلر میں انہیں ایک علامتی نام کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ٹریلر کے بعض مناظر 1999 کے قندھار طیارہ ہائی جیکنگ واقعے سے مشابہ دکھائی دیتے ہیں، جس سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ فلم مختلف حقیقی واقعات کے عناصر کو ملا کر تخلیق کی گئی ہے۔ ۔ فلم کے موضوعات اور کرداروں کی پیشکش نے سوشل میڈیا اور فلمی حلقوں میں بحث کو جنم دیا ہے