پنجگور:دریائے رخشان پہلے سارا سال بہتا تھا کیونکہ بارشیں زیادہ تھے دریائے رخشان کے اندر تسپ اور دُزناپ کے درمیان قدیم زمانے سے ایک ایسے مضبوط کنکریٹ کی دیوار بنائی گئی ہے تاکہ دریا کے پانی کو روک سکے، یہ مضبوط ڈیم نما دیوار تقریباً 1965 میں بنایا گیا تھا
تاکہ دریا رخشان کے پانی کو روک کر زراعت کی طرف لے جایا سکے اس مقصد کے لیے تسپ سائیڈ سر سے دو نالے نکالے گئے تھے تاکہ دریائے رخشان کے پانی ڈمب اور پنچی علاقے میں زراعت کےلیے کُھلی میدان اور بنجر زمین کو آباد کرسکے دریائے رخشان سے نہریں نکال کر سیڈے سر ایراپ سے ڈمب اور پَنچی تک لے جاتے تھے اس وقت پانی بارشوں کی وجہ سے زیادہ تھا دریا میں سالا سال پانی بہتا تھا اب خشک ہے پہلے زمانے میں دریائے رخشان خشک نہیں تھا آج کل ہماری اعمال کی وجہ سے بارشیں کم ہو رہی ہیں گزشتہ دو سال سے خشک سالی ہے۔
اج بھی ایراپ ڈمب اور پنچی میں قدیم دور کی کھودی ہوئی دو نہروں کا نشان موجود ہے لوگوں نے سرکاری زمینوں کو قبضہ کیا ہے نہروں کو مٹا دیا ہے یہ زمینیں سرکار کی ملکیت تھے مگر اب بیشتر حصہ قبضہ ہوچکے ہیں۔