کوئٹہ:معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں مکمل حقوق، مواقع اور باوقار زندگی فراہم کرنا حکومت اور سماج کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معذور افراد کے لیے خصوصی تعلیمی، صحت اور روزگار سہولیات میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیں خصوصی افراد کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں ہوتیں اور اگر انہیں مناسب ماحول، تربیت اور معاونت ملے تو وہ معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کے لیے حوصلہ افزائی، احترام اور تعاون کا ماحول پیدا کریں۔بی اے پی خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی اور ایسے اقدامات کی حمایت کرتی ہے جو انہیں خود مختار، محفوظ اور بااختیار بنائیں-