|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2025

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سینیئر صحافی شاہد رند کی رہائش گاہ آمد، والد کے انتقال پر تعزیت

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزراء کے ہمراہ سینیئر صحافی و تجزیہ نگار شاہد رند کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے شاہد رند کے والد گل حمید رند کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم گل حمید رند کے درجات کی بلندی اور سوگوار اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک سیرت، باوقار اور قابلِ احترام شخصیت تھے جن کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے شاہد رند اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور وہ خود سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تعزیتی ملاقات کے دوران صوبائی وزراء اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے مرحوم کے لیے دعا اور اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کیا۔