|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2025

کوئٹہ میں وفاقی آئینی عدالت نے عبدالقادر کی آئینی درخواست پر بلدیاتی انتخابات کے خلاف اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے انتخابات روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

درخواست گزار کے مطابق کوئٹہ میں حد بندیاں 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئیں جبکہ 2023 کی مردم شماری نوٹیفائی ہونے کے باوجود نئی حد بندیاں نہیں ہوئیں، اس کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر صوبائی حکومت سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔

 

عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں مقرر کر دی ہے۔