کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے التواپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل عوامی طاقت رکھنے والے جماعتوںکے ہاتھ بدترین شکست کے خوف سے انتخابات کے التواکے لئے روز اول سے کوششیں کی جاتی رہیں بیان میں کہا گیا ہے
کہ سابقہ روایات کے برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پر ووٹ کی طاقت پر قدغن لگانے کیلئے عدالت کا سہارا لیا گیا فارم 47کی کی حکومت میں شامل جماعتوں کو بخوبی اس بات کا علم ہے
کہ کوئٹہ اور بلوچستان میں عوام کی حقیقی نمائندگی کرنے والی جماعتیں وہ نہیں اسی خوف و بدنامی سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن ، بلوچستان ہائی کورٹ اب وفاقی آئینی عدالت کا سہارا لیتے ہوئے انتخابات کو التواکا شکار بنایا گیالوکل گورنمنٹ انتخابات کو التواکا شکارکرنا حکمرانوں کی ہار ہے بیان میں کہا گیا کہ کب تک اقتدار پر قابض حکمران انتخابات کو التواکا شکار کرتے رہیں گے جب بھی انتخابات کا انعقاد ہوا تو اقتدار پر قابض فارم 47کے جماعتوں کی عوامی پذیرائی عیاں ہو جائے گی بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ عدالت جلد اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اجازت دے گی –